the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
شہر نظام آبادکے Vٹاؤن کے علاقہ میں حالیہ دنوں سے سرقہ کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرقہ کی واردات میں ملوث4 رکنی ٹیم کے ایک رکن کو گرفتار کرتے ہوئے 12 تولہ سونا، 24تولہ چاندی برآمد کیا گیا کہے کر سرکل انسپکٹر رورل وینکٹیشورلو نے بتایا۔ انہوں نے سرکل آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آٹو نگر میں مقیم ایم اے خالد 20؍ جون کے روز رات 8 بجے اپنے مکان کو مقفل کرکے تقریب میں گئے ہوئے تھے ۔ تقریب سے واپسی کے بعد مکان پہنچ کر دیکھا تو ان کے گھر کی قفل شکنی کی ہوئی تھی اور مکان میں 5تولہ سونا،5 ہزار روپئے نقد لیکر فرار ہوگئے تھے۔ 24؍ستمبر کے روز آٹو نگر کے نصیر الدین کے مکان میں ہوئے سرقہ کی وارات میں 8تولہ سونا، 25تولہ چاندی کے زیورات،2 سیل فون ، 7



ہزار روپئے نقدلیکر فرار ہوگئے تھے۔ ان دونوں کیسوں کو Vٹاؤن میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات درج کررہی تھی کہ پولیس Vٹاؤن پٹرولنگ میں مصروف تھی کہ ایک شخص مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر کئی چیزوں کا انکشاف کیااور بتایا کہ محمد فہیم ، سابق اور خالد مل کر ان دونوں مکانوں میں سرقہ کیا فہیم کے مکان پر چھان بین کرنے پر25تولہ چاندی ،12تولہ سونا،2 ہزار روپئے نقد برآمد کیا۔ اس کیس میں ملوث صادق، اسلم، خالدفرار ہے جبکہ پولیس فہیم کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیااس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے فہیم کو گرفتار کرنے پر سب انسپکٹر Vٹاؤن نوین کمار، سب انسپکٹر ناگاراج ، سی سی ایس کنہیالال، ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان کو مبارکباد پیش کی اور ریوارڈ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.